پیار کیا تو ڈرنا کیا ۔۔۔شوہر نے 1 سال بعد بیوی کی شادی اُسکے محبوب سے کرادی

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیار کیا تو ڈرنا کیا ۔۔۔بھارت میں شادی اور عشق دونوں کا ایک سال بعد ڈراپ سین ہو گیا ۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں دیوریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کروا دی۔اس جوڑے کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی، شوہر کو سرسری سا علم تھا کہ اس کی بیوی بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پسند کرتی تھی۔یہ راز اس وقت کھلا جب خاتون کا آکاش شاہ نامی عاشق اس کے سسرال اپنی محبوبہ سے ملنے پہنچ گیا، مقامی لوگوں نے آکاش کو خوب مارا پیٹا۔لیکن خاتون کے شوہر نے غیر معمولی ردعمل دیا اور دونوں کی شادی کرانے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق بیوی نے اپنے شوہر سے التجا کی کہ اسے اس کے عاشق کے ساتھ جانے دیا جائے جس پر شوہر نےدونوں خاندانوں سے رضامندی حاصل کرنے کے بعد مندر لے جا کر اپنی بیوی اور اسکے عاشق کی شادی کرادی، پھر اس نے انہیں اسی موٹر سائیکل پر روانہ کر دیا جس پر عاشق آیا تھا۔