پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ میچز کیلئے ویزے جاری کئے جائیں گے،بھارتی کرکٹ بورڈ

پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ میچز کیلئے ویزے جاری کئے جائیں گے،بھارتی کرکٹ بورڈ
پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ میچز کیلئے ویزے جاری کئے جائیں گے،بھارتی کرکٹ بورڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ میچز کیلئے ویزے جاری کئے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستانیوں کو محدود ویزے جاری ہونگے، پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کئے جائیں گے۔

بی سی سی آئی  نے کہاہے کہ وزارت خارجہ ، آئی سی سی کیساتھ ملکر ویزوں کی تعداد پر کام کررہے ہیں،پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کیلئے ویزے جاری کئے جائیں گے، پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کو ویزا جاری کیاجائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016سے کم ہو گی،2016میں پاکستانی شائقین کو ایک میچ کے 250ویزے جاری کئے تھے۔

مزید :

کھیل -