پریانکا چوپڑا کی اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

پریانکا چوپڑا کی اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ ...
پریانکا چوپڑا کی اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

 گزشتہ روز بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے ادے پور میں ہونے والی شادی کی تقریب میں اداکارہ پریانکا کی غیر موجودگی نے کئی سوالیہ نشان کھڑے کردیے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ گردش کررہا ہے جس میں پریانکا کی والدہ نے بیٹی کی غیر موجودگی کی وجہ بتادی۔

والدہ کا کہنا تھا پرینیتی اور راگھو نے دعاﺅں کے علاوہ کسی سے بھی کوئی بھی تحائف وصول کرنے سے انکار کردیا۔علاوہ ازیں جب پریانکا کی غیر موجودگی پر سوال کیا گیا تو والدہ مدھو نے کہا، وہ کام کر رہی ہیں۔دوسری جانب اداکارہ پریانکا چوپڑا کی لاس اینجلس سے پرینیتی کی شادی کے دوران چند تصاویر سامنے آئی جس میں اداکارہ کو بیٹی مالتی کے ہمراہ پول میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

تفریح -