آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ آج،پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کا امکان

Sep 25, 2024 | 09:42 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ آج ہوگی جس میں پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ روز سی پیک سیمینار سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس میں 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام منظور ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد بھی بڑھ رہا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے، مہنگائی اور شرح سود میں بھی کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جا رہا ہے، سی پیک کا فیز ون انفراسٹرکچر اور انرجی پر محیط تھا جبکہ سی پیک فیز ٹو انفرانسٹرکچر کی مونوٹائزیشن پر مبنی ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے، نجی شعبہ ملک کی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں