آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی

Sep 25, 2024 | 08:58 PM

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈنے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

 گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا  کہ منظوری کی صورت میں پاکستان کو 7 ارب ڈالرز قرض کی پہلی قسط ایک ارب یا ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ 
 وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔ معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال پاکستانی معیشت کے بہتری کی جانب گامزن ہونے کی نوید سنائی۔

اے ڈی بی نے  کہا  کہ مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک گر سکتی ہے۔ بینک نے شرح نمو بھی دو اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

 کچھ دن پہلے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرچکی ہے ۔

مزیدخبریں