پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی خواہش ظاہر کردی

Sep 25, 2024 | 11:30 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک مرتبہ بھر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔ بات چیت کیلئے ہم پہلے بھی تیار تھے، آج بھی ہیں۔

 خیال رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کردیئے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں