اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Sep 25, 2025 | 09:58 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، مری اور گلیات میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مہمند، نوشہرہ، مردان، بنوں، لکی مروت، کرک اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

مزیدخبریں