دبئی (نیٹ نیوز)سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران گیند ہیلمنٹ پر گیند لگنے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا۔وہ آج بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں حصہ لیں گے۔
گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کے دوران فخر زمان کو ہیلمٹ پر فاسٹ بولر دشمناتھا چمیرا کی گیند لگی جس کے بعد فخر کو طبی امداد دی گئی اور پھر انہوں نے 19گیندوں پر 17رنز کی اننگز کھیلی۔فخر زمان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ اب بھی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں تاہم انہیں نے سر میں تکلیف کی تا حال کوئی شکایت نہیں کی جس پر انہیں مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے۔
ی سی سی کے قواعد و ضوابط کے تحت سر پر گیند لگنے کے بعد 18 سے 20 گھنٹے کھلاڑی کو زیر نگرانی رکھا جاتا ہے، میڈیکل ٹیم دبئی میں آج رات پھر فخر زمان سے بات چیت کرے گی۔ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ فخر زمان خیریت سے ہیں اور آج بنگلا دیش کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔