پاکستان ایشیاء کپ جیت سکتا ہے،سابق کرکٹرز

Sep 25, 2025

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے پاکستان کو جیت کے لئے فیورٹ قرار دیدیا سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا سے میچ جیت کرخطرے کی گھنٹی بجادی ہے آج بنگلہ دیش سے کامیابی کے بعد پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے ٹیم عمدہ پرفارم کرکے ایونٹ اپنے نام کرسکتی ہے سابق کپتان انضمام الحق، یونس خان،وقار یونس نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو آج کے میچ میں پریشر لینے کی ضرورت نہیں ہے ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جو میچ کا پانسہ بدل سکتے ہیں ہر کھلاڑی کو ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں