لاہور(پ ر)پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانی جاتی ہے نے صوبائی دارالحکومت کے اسکا ئی لائن کو نئی شکل دینے کیلئے اپنے ایک اورشاندار منصوبے ”ورٹیکس“ کا آغاز کر دیا ہے۔سی بی ڈی پنجاب کی پرائم لوکیشن قائد ڈسٹرکٹ میں واقع ”ورٹیکس“ پنجاب میں جدید اربنائزیشن کا نیا بزنس حب بننے جا رہا ہے۔ گلبرگ لاہور سے آسان رسائی کے ساتھ یہ شاندار تعمیر، اعلیٰ درجے کی کاروباری کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے لیے نیا پریمیم بزنس ڈیسٹی نیشن ثابت ہو گا۔چار لاکھ مربع فٹ رقبے پر محیط ”ورٹیکس“ کو دو بیس منٹس، گراؤنڈ فلور اور آٹھ جدید فلورز پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جو ورٹیکل ماڈرن ازم کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اس کے نمایاں پہلوؤں میں چھٹی اور ساتویں منزل شامل ہے جو 24,706 مربع فٹ پر مشتمل خصوصی پریمیم آفسز کی جگہ کے ساتھ ساتھ د فاتر کو شہر کے خوبصورت نظارے اور شاندار کارپوریٹ ایڈریس بھی فراہم کرتا ہے۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "ورٹیکس کے ذریعے ہم صرف ایک ٹاور تعمیر نہیں کر رہے بلکہ پنجاب میں کاروبار کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔ ورٹیکس ہماری ورٹیکل اربنائزیشن، پائیدار ترقی اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ لاہور پرائم، سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کے عین وسط میں واقع یہ منصوبہ مواقع، سرمایہ کاری اور ترقی کی علامت ہو گا۔