عامر روڈ پرٹریفک مسائل حل  کئے جائیں،منشاء بھٹی

Sep 25, 2025

لاہور(پ ر) صدر انجمن تاجران عامر روڈ منشاء بھٹی نے ٹریفک سیکٹر انچارج مصری شاہ آصف شاہ سے ملاقات کر کے عامر روڈ پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کی بات کی۔انہوں نے کہا گندے نالے کے پل پر جو رات کے وقت اکثر ٹریفک بلاک ہوتی ہے اس مسئلے کو فوری حل کیاجائے۔ رنگ روڈ پر چنگ چی رکشے والوں نے عامر روڈ کو بلاک کیا ہوتا ہے اس لئے رکشہ والوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہو گا۔ اس موقع پرریڑھی والوں سے روڈ کو کلیئر کروانے سمیت تمام امور پر بات ہوئی۔ ٹریفک سیکٹر انچارج مصری شاہ انسپکٹر آصف شاہ نے کہا کہ تمام مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزیدخبریں