گوجرانوالہ: اے ایم آئی میٹروں کے ٹینڈرز میں اربوں کی بے ضابطگیاں 

Sep 25, 2025

                                                                                     لاہور(نیوز رپورٹر)گوجرانولہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں  4 لاکھ 30 ہزار سنگل فیز اے ایم آئی میٹرز کے ٹینڈر میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ گوجرانولہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں مینجر میٹریل مینجمنٹ جاوید چٹھہ نے سنگل فیز میٹر کے تقریبا  17500 روپے ریٹ میں یہ ٹینڈر مختلف کمپنیوں کو ایوارڈ کئے جبکہ لیسکو میں اسی اے ایم آئی  میٹرز کا ٹینڈر پرچیز ریٹ 14786روپے میں ایوارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سے فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نے 15 ستمبر 2025 کو اے ایم آئی سنگل فیز میٹر  پرچیز آرڈرز16270 روپے کے ریٹ پر ایوارڈ کیا مگر گوجرانولہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سب سے زیادہ ریٹ پر یہ ٹینڈر ایوارڈ کیا گیا۔ معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جاوید چٹھہ کی طرف سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کمیشن کے بدلے میں زائد ریٹ پر یہ آرڈر منظور نظر کمپنیوں کودیا گیا اور اس سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مبینہ کرپشن میں متعلقہ دیگر سینئر افسران بھی ملوث ہیں۔ اس حوالے سے جب متعلقہ افسر جاوید چٹھہ سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پرچیز آرڈر میں کوئی مالی بے ضابطگی نہیں کی گئی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ میں نے کمپنیوں کو میرٹ پر پرچیز آرڈر دیا، کوئی کمیشن نہیں لی۔

مزیدخبریں