اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

Sep 25, 2025 | 10:06 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور ٹیکس نوٹسز کے اجرا کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے اسلام آباد میٹرپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس اضافے کیخلاف درخواستیں منظورکرلیں۔ درخواستوں میں ایم سی آئی، کے 23 جنوری 2024 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے 4 جون 2025 کو پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے نوٹسزکو معطل کر دیا تھا۔ ایم سی آئی کا مؤقف تھا کہ یہ نوٹیفکیشن گزٹ میں شائع نہیں ہوا،محض ڈرافٹ نوٹیفکیشن تھا۔
 

مزیدخبریں