پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں کے نتائج کا اعلان کر دیا

Sep 25, 2025

 لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ڈینٹسٹ کی 200 آسامیوں سمیت ریونیو ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈینٹل سرجن کی 200 اسامیوں کے لیے تحریری امتحان اور انٹرویوز کے بعد امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ / ڈپٹی کمشنر آفس مری میں جونیئر کلرک کی 15 اسامیوں کے لیے تحریری امتحان کے نتیجے میں 05 امیدوار ٹائپنگ و پروفیشینسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب ہوئے۔لوکل فنڈ آڈٹ، پنجاب (فنانس ڈیپارٹمنٹ) میں آڈیٹر (ساہیوال) کی ایک آسامی کے لیے تحریری امتحان اور ایم ایس آفس پروفیشینسی ٹیسٹ کے بعد 05 امیدوار انٹرویو کے لیے کامیاب قرار پائے۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹنٹ کی 35 اسامیوں پر امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔محکمہ آبپاشی (سرگودھا) میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 72 اسامیوں پر امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس دوران خواتین کوٹے کی 8 اسامیاں میرٹ میں شامل کر لی گئیں۔

مزیدخبریں