غازی آباد: پتنگوں کی سپلائی  ناکام، دو ملزمان گرفتار 

Sep 25, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)غازی آباد پولیس نے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق غازی آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزم نوید اور تنویر سے ہزاروں مالیت کی 80 پتنگیں، 02 ڈور کے پنے اور 03 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لی۔  ملزمان نے پشاور سے بذریعہ آن لائن ارڈر پتنگیں، ڈور، منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔

مزیدخبریں