لاہور (کر ائم رپو رٹر)خبر دار ہوشیار گھر سے بازار اور سودا سلف لینے لیے بغیر ہیلمٹ کیجانے والوں کی شامت گئی آگئی، لاہور آپریشن ونگ کے افسران نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کو بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل چلانے والوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دیدیا وائر لیس میسج میں ہدایت دی گئی ہے کہ ہرتھانے کا ایس ایچ او اور چوکی انچار ج روزانہ50,50موٹرسائیکلیں تھانے موٹرسائیکل لے جاکر ای ٹیگ لگوا کربند کروائے گا۔ نئے حکم نامے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔