اوورسیز شہری کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست، وفاق اور پاسپورٹ ایمیگریشن سے جواب طلب 

Sep 25, 2025

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک مقیم شہری کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پاسپورٹ ایمیگریشن سے جواب طلب کرلیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سلمان امجد کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل نے بتا یا درخواست گزار یو اے ای میں ملازم ہیں، پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر تجدید کیلئے پاکستان ایمبیسی سے رجوع کیا، ایمبیسی کیمطابق کنٹرول لسٹ میں شامل ہونیکی وجہ سے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہو سکتی. وکیل نے واضح کیا درخواست گزار کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں اور وہ قانونی طریقے سے ویزہ لیکر یو اے ای گئے، استدعا ہے پاسپورٹ کی تجدید،پی سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے.

مزیدخبریں