لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست کو سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے. دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے پر خود فیصلہ کرے گی. عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم دے دیا. ہائیکورٹ آفس نے درخواست کیساتھ متعلعہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض لگایا. حسان نیازی نے فیصل صدیقی کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور درخواست میں یہ موقف اختیار کیا کہ کسی عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی طور پر ملٹری کے حوالے کیا گیا۔ حسان نیازی نے درخواست میں استدعا کی کہ ملٹری کسٹڈی میں لینے کا کمانڈنگ آفیسر کا 17 اگست 2023 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ اسکے علاوہ ملٹری کسٹڈی میں دینے، ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ جیل سے رہا کرنے یا انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے.
حسان نیازی