اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں اسد قیصر،مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں، ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے،جو آدمی ضمیربیچتا ہے اِسے وفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پرپانی پھیردیا ہے، بینظیر شہید کی پارٹی بھی اس گناہ میں شریک ہے،انکا کہنا تھا نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دوکدھرگیا، شہبازشریف سن لو،عوام کی طاقت سے آپ کی حکومت کوفارغ کریں گے،گلگت سے لیکرسندھ کے شہروں تک عوامی کرفیولگائیں گے۔ سوفٹ جمہوری انقلاب کیلئے کمربستہ ہوجائیں،جمہوریت،آئین پریقین رکھنے والے وکلا ہمارا ساتھ دیں،رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں جنگ کی وجہ سے اکانومی تباہ ہوئی، ہمیں جینے کا حق بھی نہیں دے رہے، افغانستان کیساتھ جوکاروبارہوتا تھا وہ بھی بند کردیا گیا، وفاق فاٹا کا جوحق بنتا ہے نہیں دے رہا، خیبرپختونخوا سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، تمام صوبوں کولیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، تحریک انصاف کی حکومت میں افغانستان کیساتھ ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی۔اسد قیصر کا کہنا تھا پنجاب میں کسانوں کا برا حال ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اگرسمجھتی ہیں وہ بہت مقبول ہیں توالیکشن لڑ کر دیکھ لیں،انھوں نے مزید کہا خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، کچھ ہمارے ایم این ایزملک سے باہر باقی سب نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
محمود اچکزئی