صنعتی پالیسی اور ریگولیٹری اصلاحات پاکستان کے معاشی مستقبل کی بنیاد: ہارون اختر

Sep 25, 2025

                                                                                     اسلام آباد (آئی این پی)وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ صنعتی پالیسی اور ریگولیٹری اصلاحات پاکستان کے معاشی مستقبل کی بنیاد ہیں، پاکستان فارما انڈسٹری 25 کروڑ عوام کی صحت اور فلاح کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔اسلام آباد میں پاکستان فارما سمٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  فارما انڈسٹری کے برآمد کنندگان پاکستان کے سفیر ہیں، برآمدات میں 34 فیصد اضافہ فارما سیکٹر کی ریکارڈ ترقی ہے۔وزیرِاعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت فارما انڈسٹری کے ساتھ ہے، حکومتی پالیسیوں کا مقصد فارما سیکٹر کی مضبوطی اور عوام کے لیے سستی و معیاری ادویات کی فراہمی ہے، پاکستانی فارما انڈسٹری کو عالمی معیار اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان عالمی ہیلتھ کیئر مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے، پاکستان فارما انڈسٹری دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کر رہی ہے۔

 ہارون اختر 

مزیدخبریں