اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی کیلئے جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کریں گے۔باوثوق ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلایا جائے گا۔
رکن مقرر