لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے ترقیاتی رفتار کو نئی جہت دینے اور سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کو کاؤنٹر کرنے کیلئے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری یوٹیوب چینل @govtofpunjabpakistan) لانچ کر دیا۔ یہ چینل نہ صرف عوام کو براہِ راست حکومتی اقدامات کی اپ ڈیٹس فراہم کرے گا بلکہ فیک نیوز اور پروپیگنڈے کے خلاف ایک مضبوط ڈیجیٹل ہتھیار کے طور پر بھی کام کرے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے اسے پنجاب کے روشن مستقبل کی آواز قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ چینل عوام اور حکومت کے درمیان ایک ناقابل تسخیر پل بنے گا، جو شفافیت، جوابدہی اور ترقی کی نئی داستان رقم کرے گا۔یوٹیوب چینل کو صوبائی وزرات اطلاعات چلائے گی اور وزیر اطلاعات عظمی بخاری خود اس چینل کی نگرانی کریں گی۔
یوٹیوب چینل