ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں لمپی سکن وائرس سے مویشی پال حضرات کے قیمتی جانور ہلاک ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے پاس لمپی سکن کی ویکسین بھی موجود نہیں ہے جس کا فائدہ اتائی ویٹرنری ڈاکٹر بھی علاج کے نام پر بھاری رقوم بٹور کر اُٹھا رہے ہیں۔ دوسری جانب مارکیٹ میں موجود اِس بیماری سے بچاؤ کی ویکسین مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے جس سے مویشی پال حضرات سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے اور مارکیٹ میں موجود گراں فروشوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائے تاکہ کسان اپنے قیمتی جانور اِس بیماری سے بچا سکیں۔
٭٭٭٭٭