رحیم یارخان ، مافیا کیخلاف آپریشن ، آٹے سے بھر ی4460بوریاں برآمد 

Sep 25, 2025

                                                رحیم یار خان ‘ صادق آباد(بیورو رپورٹ ‘سٹی رپورٹر)اے ایس پی صادق (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

 آباد انعام اللہ کی نگرانی اور قیادت میں بھونگ

پولیس و اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے آٹے کی سندھ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے داعوالہ چیک پوسٹ پر چھاپہ مارا اور آٹے سے بھری ہوئی 4660 تھیلوں سے لدی 8 بڑی گاڑیاں برآمد کر لیں، جنہیں چاول کی بوریوں میں چھپا کر سندھ منتقل کرنے کی سازش کی جارہی تھی۔یہ اسمگلنگ صادق آباد اور رحیم یارخان کی چار بڑی فلور ملز کی جانب سے کی جارہی تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ٹرک قبضے میں لے لیے بلکہ اس غیر قانونی کھیل کے پس پردہ عناصر کو بھی بے نقاب کر دیا۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم و آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہے۔ چند روز قبل بھی اے ایس پی انعام اللہ کی سربراہی میں پولیس نے سندھ آٹا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اے ایس پی انعام اللہ کی یہ جرات مندانہ کارروائی آٹا مافیا کے خلاف بڑا دھچکا اور عوامی مفاد میں ایک تاریخی اقدام ہے۔صادق آباد: اے ایس پی صادق آباد انعام اللہ کی نگرانی میں داعوالہ چیک پوسٹ بھونگ پولیس و اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی کاروائی سےپکڑی گئی آٹے کی8 بڑی گاڑیاںپولیس تحویل میں لے لی گئی

مزیدخبریں