بھتہ دینے سے انکار پر قتل ‘ مجرم کو عمر قید ‘پانچ لاکھ ہرجانہ

Sep 25, 2025

 ملتان(خصو صی ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرم غلام مجتبی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم دیاہے عدالت نے فیصلہ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

 سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرم مقتول کے ورثا کو 05 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرے گا، عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 06 ماہ قید کاٹنی ہوگی،مجرم نے سال 2024 میں تھانہ مخدوم رشید کے علاقے موضع نائی والہ میں مقتول عمر دراز کو ملزم غلام مجتبی نے چھریوں کے وار سے ناحق قتل کیا تھا۔ وجہ عناد یہ تھی کہ ایک دو مرتبہ مقتول عمر دراز نے اس کو جنسی طور پر چھیڑا جس کا اس کو رنج تھا لیکن اس نے مقتول عمردراز کو رنجش کو محسوس نہ ہونے دیا اور مقتول عمر دراز کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی اور چھریوں کے وار سے قتل کردیا،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے اس وقوعہ کا مقدمہ 1060/24 بجرم 302 تھانہ مخدوم رشید میں درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی ،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا،جس پر عدالت کی طرف سے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی###

مزیدخبریں