منشیات فروشی مقدمہ ‘مجرم کو 14 سال قید ‘دو لاکھ جرمانہ

Sep 25, 2025

 ملتان(خصو صی ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جرم ثا بت ہونے پرمنشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم عمران جاوید کو 14 سال قید اور 02 لاکھ روپے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

 جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے ۔سال2024 میں تھانہ نیو ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم عمران جاوید سے 10کلو 700گرام بھنگ برآمد کی تھی۔پولیس نے اس وقوعہ کا مقدمہ نمبر 948/24بجرم 9.1.3C درج کر کے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی تھی۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔جس پر عدالت کی جانب سے ٹرائل مکمل ہونے پر عمران جاوید کو 14 سال قید اور 02 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ۔

مزیدخبریں