ملتان ‘مبینہ مقابلے ‘تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 

Sep 25, 2025

ملتان (سپیشل رپورٹر )بستی نو ،نواب پور روڈ کے قریب سی سی ڈی ملتان کا ڈاکوں سے پولیس مقابلہ ، سرقہ بالجبر اور سرقہ وہیکلز کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث2 (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ۔ٹیم سی سی ڈی بسلسلہ گشت وپڑتال جرائم و گرفتاری مجرمان اشتہاری نزد قبرستان بستی نو نواب پور روڈ موجود تھی کہ بستی نو کی طرف سے 3 افراد بسواری موٹرسائیکل 125پر آئے جن کو بذریعہ ٹارچ لائٹ رکنے کا اشارہ کیا توہرسہ کس نامعلوم مسلح اشخاص نے پولیس پارٹی پر جا ن سے مار نے کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی ۔ ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ ملازمان محفوظ رہے۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد1کس ڈاکوبرلب راستہ خام راجباہ کی جانب فرارہو گیا جب کہ مزید سرچ کرنے پر 2 کس ڈاکو زخمی حالت میں گرےپڑےتھے جنہوں نے دریافت پر اپنانام و پتہ(i) محمدعمران ولد محمدنذیر قوم اوڈھ سکنہ چوک کمہارانوالہ ملتان (ii) فرحان ولد ناصر قوم آرائیں سکنہ سیوڑا چوک ملتان بتلائے گرفتارڈاکوں عمران اور فرحان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جو سرقہ بالجبر اور سرقہ وہیکلز کی 14سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔دریں اثنا ملتان تھانہ چہلیک کے علاقہ رفا عام چوک کے قریب پولیس مقابلہ، متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار رات گئے پولس پارٹی بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی رفا عام چوک پر موجود تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار 2 کس ملزمان بجانب چلڈرن ہسپتال کی طرف سے آئے جن کو مشکوک جان کر ٹارچ کی مدد سے روکنے کا اشارہ کیا۔جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر واپس مڑنے لگا اور بے قابو ہو کر گر گئے۔ اور پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔حق حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس نے بھی جوابی ہوائی فائر کیے۔ کچھ دیر بعد فائرنگ بند ہونے پر ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا پایا گیا جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی پایا گیا۔ جس کی شناخت فیاض ولد اللہ بخش قوم موہانہ سکنہ پیر کالونی نمبر 3 ملتان کے نام سے ہوئی۔ جس کے قبضہ سے 1 موٹر سائیکل بحوالہ مقدمہ نمبر1501/24بجرم 381/Aت پ تھانہ چہلیک معلوم پائی گئی اور ایک پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔فرار ملزم جس کی ناکہ بندی بذریعہ وائرلیس کنٹرول کرائی گئی حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔زخمی ڈاکو کو علاج معالجہ کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزیدخبریں