ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال ٰ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
اکبر خان اور کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں وزیراعلی
پنجاب کے متوقع دورے اور ڈیرہ غازیخان میں الیکٹرک بس سروس کے افتتاحی پروگرام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں آر پی او سجاد حسن خان، ڈپٹی کمشنر عثمان خالد، ڈی پی او طارق ولایت، ایڈیشنل کمشنر سید نوید عالم سمیت تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، کمشنر اشفاق احمد چوہدری، آر پی او سجاد حسن خان، ڈپٹی کمشنر عثمان خالد اور ڈی پی او طارق ولایت نے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر تمام اداروں کو انتظامی، سکیورٹی اور شہری سہولیات سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دورے اور افتتاحی تقریب کے موقع پر شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ''ستھرا پنجاب پروگرام'' کا عملہ الرٹ رہے اور شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے میونسپل سروسز کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں تاکہ یہ موقع ضلع کے عوام کے لیے یادگار ہو۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرخان نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ماحول دوست اور جدید ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز عوام کے لیے ایک تاریخی سہولت ہوگی۔ آر پی او اور ڈی پی او نے اجلاس کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا تمام تیاریاں مکمل ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے شہری انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکمے اپنی تیاریوں کو جلد از جلد حتمی شکل دیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے اور افتتاحی تقریب کو کامیاب بنایا جا سکے۔