پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ قیام امن کیلئے عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، پائیدار امن کیلئے وفاق، صوبائی حکومت، تمام اداروں کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے،ہماری پولیس محدود وسائل میں جدید ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے، صوبہ کے تمام طبقات دہشتگردی سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔علاقائی و مجموعی ترقی کیلئے معاملات کو درست سمت لیکر جانا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز چیف انسٹرکٹر رخسانہ رفیق کی قیادت میں 38ویں سینئر منیجمنٹ کورس(SMC) آفیسرز سے گورنر ہا_¶س پشاور کے مطالعاتی دورہ کے دوران مطالعاتی نشست میں کیا۔ مطالعاتی دورہ پر آنیوالے سرکاری افسران نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ کے انتطامی امور و درپیش چیلنجز سمیت دیگر شعبوں سے متعلق سوالات و جوابات حاصل کئے۔ اس موقع پر گورنرنے کہاکہ عوامی خدمت سے وابستہ سول سرونٹس معاشرے میں اہم مقام رکھتے ہیں، حکومتی پالیسیوں و ایجنڈا کو عملی شکل میں ڈھالنے کیلئے سول سرونٹس کی اہم ذمہ داری ہے،ایک سوال کے جواب میں گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا کوایک بار پھر دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔خیبرپختونخوا اس وقت دہشتگردی کیساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات سے بھی دوچار ہے۔18ویں ترمیم کی روح کو سمجھنا ہو گا،صوبوں کی خودمختاری کے باوجود مختلف معاملات درست نہیں ہو سکے۔گورنرنے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں ملے تو وہ نچلی سطح پر عوامی مسائل کیسے حل کریں گے،ضم اضلاع سے متعلق گورنرنے کہاکہ فاٹا انضمام سے پہلے پولیٹیکل ایجنٹ اور مقامی عمائدین ملکر تنازعات کو فوری حل کر لیتے تھے،فاٹا انصمام کے بعد اب قبائلی عوام پریشانی سے دوچار ہیں، انضمام کے بعد مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔
پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کے روز گورنر ہا_¶س پشاور میں ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا. برطانوی ہائی کمشنر نے گورنر خیبرپختونخوا سے حالیہ سیلاب سے صوبہ میں ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا. ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ، پاک افغان صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور گڈگورننس سے متعلق بھی گفتگو کی گئی. گورنر نے ملک بھر میں سیلابی نقصانات پر برطانوی حکومت کیجانب سے امداد فراہمی پر برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا. گورنر نے برطانوی ہائی کمشنر کو صوبہ کے قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا. گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا بیش بہا قدرتی وسائل کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش حیثیت کا حامل ہے، برطانیہ سمیت تمام دوست ممالک کو دوطرفہ تجارتی تعاون و سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں، صوبہ میں صنعتی و تجارتی ترقی، سرمایہ کاری کو فروغ دیکر حقیقی ترقی و خوشحالی کے منازل طے کر سکتے ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے، تعلیم و کھیل کے میدان میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیلئے پرعزم ہوں، انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کا خیبرپختونخوا بالخصوص ضم اضلاع کے باصلاحیت و ہنرمند نوجوانوں کیلئے مزید تعاون درکار ہے، امن ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے، صوبہ میں پائیدار امن کیلئے وفاق و سیکیورٹی فورسز م_¶ثر کارروائیاں کر رہے ہیں، گورنر نے کہا کہ فاٹا انضمام کیبعد خیبرپختونخوا کی مجموعی آبادی میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات اور دوطرفہ مسائل کا حل ملکی خارجہ پالیسی کے معاملات ہیں، پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور افغان عوام کی ثقافت و اقدار مشترک ہیں. #
پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبرپختونخوا خالد عنایت اللہ نے بدھ کے روز گورنر ہا_¶س پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع ڈی آئی خان کے علاقہ کڑی خیسور میں نادرا سنٹر کے قیام سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس پر ڈائریکٹر جنرل نادرا نے گورنر خیبرپختونخوا کو بتایا کہ کڑی خیسور میں نادرا سنٹر کے قیام کے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور اسکا رواں ہفتہ 28 ستمبر کو افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا گیا- مزید برآں، ملاقات میں صوبہ کے جنوبی اضلاع کے پسماندہ علاقوں میں مزید پانچ نادرا سنٹرز کے قیام سے متعلق بھی گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- ملاقات میں ادارے کی کارکردگی اور صوبے کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان صوبہ کا سب سے دور دراز ضلع ہے، ڈی آئی خان میں کڑی خیسور کے مقام پر نادرا سنٹر کے قیام سے شہر سے دور دیہی آبادی کو شناختی کارڈز کے اجرائ، تجدید، بچوں کی پیدائش کے اندراج سمیت دیگر ادارہ جاتی خدمات سے متعلق سہولیات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ ڈی آئی خان سمیت صوبہ بھر کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں-گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی گورپال سنگھ کی قیادت میں اقلیتوں کے ایک وفد نے بدھ کے روز گورنر ہا_¶س پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں مقیم اقلیتی برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل، نیز سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے تعلیم، صحت، روزگار اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو آئین کے مطابق تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں اور صوبائی حکومت اقلیتوں کے مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بسنے والی اقلیتی برادری صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات دی جائیں گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا.۔