شادی کی تمنا نہیں لیکن باپ بننا چاہتا ہوں، سلمان خان

Sep 25, 2025 | 11:42 AM

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلمان خان نے کہا ہے کہ شادی کی تمنا نہیں لیکن باپ بننا چاہتا ہوں۔

معروف بھارتی اداکار سلمان خان سے جب بھی شادی سے متعلق سوال پوچھا جاتا ہے تو وہ اس کا جواب نہیں دیتے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بارے میں بات کرکے سب کو حیران کر دیا، انہوں نے دوران انٹرویو اعتراف کیا کہ اب وہ شادی کی تمنا نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ باپ بننے کے خیال کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، شادی نہ ہونے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس بارے میں اگر کسی کو الزام دینا ہے تو وہ قصور وار خود ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر اشارتاً کہا کہ شادی نہ بھی ہو تو بچے ضرور ہو سکتے ہیں۔ دوران انٹرویو انہوں نے رشتوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات میں دراڑیں تب پڑتی ہیں جب ایک ساتھی تیز بھاگنے لگے اور دوسرا پیچھے رہ جائے، ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ آگے بڑھو، ایک دوسرے پر بوجھ نہ بنو ورنہ معاملہ خراب ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں