ایف آئی اے کا لاہور اور شیخوپورہ میں کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزم گرفتار

Sep 25, 2025 | 05:19 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،  غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد عمران عامر اور محمد احمد کے نام سے ہوئی، قبضے سے 7 لاکھ روپے مالیت کی ملکی کرنسی ، حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویز ، ڈیجیٹل  شواہد اور کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ برآمدکرلیاگیا،

ایف آئی اے لاہور زون  نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے   انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم محمد عرفان کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے،  گرفتار ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 62 لاکھ روپے ہتھیائے  اور شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا ۔ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ۔

مزیدخبریں