”جنم جلی“ کی ریکارڈنگ آج سے دوبارہ لاہور میں شروع ہوگی

”جنم جلی“ کی ریکارڈنگ آج سے دوبارہ لاہور میں شروع ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار اظفر رحمن اور آمنہ الیاس کی نئی ڈرامہ سیریل”جنم جلی“ کی ریکارڈنگ آج سے دوبارہ لاہور میں شروع ہوگی جس کے لئے فنکار اور ڈائریکٹر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ اس سیریل کے ڈائریکٹر فہیم برنی ہیں جو پہلے بھی لاہور میں اس کا کامم کرچکے ہیں۔اس بارے میں فہیم برنی نے بتایا کہ ڈرامہ کل سے آن ائر ہوگیا ہے جس کی پہل قسط کا بہت پسند کیا گیا۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے قدم قدم پر مشکلات کا سامنا ہے،نہ تو اسے والدین اور نہ ہی سسرال میں خوشی ملی۔ اظفر رحمن اور آمنہ الیاس نے بتایا کہ وہ اس سیریل میں کافی منفرد کردار کررہے ہیں جو ناظری کی توقعات پر پورا اترے گا۔

مزید : کلچر


loading...