اظہر الدین کی سابقہ اہلیہ سنگیتا بجلانی فلموں میں واپسی کیلئے تیار

اظہر الدین کی سابقہ اہلیہ سنگیتا بجلانی فلموں میں واپسی کیلئے تیار

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی اداکارہ اور بھارتی کرکٹر اظہر الدین کی سابق اہلیہ سنگیتا بجلانی ایک بار پھر فلموں میں اداکاری کیلئے تیار ہیں، وہ پورے بیس سال بعد کسی فلم کا حصہ بنیں گی۔سنگیتا بجلانی نے نویں کی دہائی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر الدین سے شادی کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ دو ہزار دس میں اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی کی طویل رفاقت علیحدگی پرمنتج ہوئی۔ علیحدگی کے بعد وہ دو سال تک میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہیں تاہم ان کی دوست اور بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن الویرا کی کوششوں سے وہ جلد ہی نارمل روٹین کی طرف لوٹ آئیں۔واضح رہے کہ اظہر الدین کے ساتھ شادی سے قبل سنگیتا بجلانی اور سلمان خان ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے۔ سنگیتا بجلانی کو ہدایتکار اونیر نے اپنی فلم شب میں اداکاری کی پیشکش کی جو انہوں نے سکرپٹ پڑھنے کے بعد قبول کر لی۔ اس فلم میں وہ ہائی سوسائٹی کی ایک خاتون کا کردار نبھائیں گی۔ اس حوالے سے سنگیتا بجلانی کا کہنا ہے کہ فلم میں وہ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ آئندہ ہفتے شروع ہو گی اور چھ ماہ میں فلم مکمل کر لی جائے گی۔



مزید : کلچر


loading...