شاہدہ منی مستحق افراد کے لئے ایک ٹرسٹ بنانے کی خواہش مند
لاہور(رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنسشاہدہ منی ممستحق افراد کے لئے ایک ٹرسٹ بنانے کی خواہش مند ہیں۔اس حوالے سےشاہدہ منی نے ”پاکستان“ کو بتایا کہ ہمارے ملک میں پر خلوص لوگوں کی کمی نہیں ہے جو دورسروں کی مدد کرنا پنا فرض سمجھتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر غریب اورمستحق افراد کے لئے کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہوں لیکن میرے یہ بھی خواہش کہ اس مقصد کے لئے ایک ایسا ادارہ بناﺅں جہاں ان لوگوں کو بہت سی سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ان دنوں میں پیپر ورک کے ساتھ دوستوں اور قریبی لوگوں سے بھی مشورے کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی سے معاشرے میں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مہنگائی ہر طبقے کو بہت متاثر کررہی ہے۔ حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیئں۔