امیتابھ بچن نے اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا

امیتابھ بچن نے اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمسٹار امیتابھ بچن نے اپنی پوری فیملی کے ساتھ مہاراشٹر میں پولنگ کے اختتام سے چند گھنٹے قبل اپناووٹ کاسٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر سیلفی (خود کھینچی ہوئی تصویر) اپ لوڈ کی جس میں وہ اور انکی اہلیہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انگلی پر لگی سیاہی دکھا کر لوگوں کو ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی جانب راغب کررہی ہیں۔اس موقع پر امیتابھ بچن کے ہمراہ انکی اہلیہ اور بھارتی راجیہ سبھا کی رکن اسمبلی جیا بچن ، انکی بہو اور سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے اورابھیشک بچن بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ کئی سپر اسٹار جن میں ماضی کی مقبول اداکارہ ریکھا، ودیابالن، عامر خان اور سونم کپور، شاہ رخ خان، اجے دیوگن، ارجن رامپال و دیگر اداکاروں نے بھی نہ صرف اپناووٹ کاسٹ کیابلکہ کچھ نے تو انگلی پر لگی سیاہی کی تصویر بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جس سے لوگوں کو بھی ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے انہیں ووٹ کاسٹ کرنےکی جانب راغب کرنا مقصودتھا۔

مزید : کلچر


loading...