شالیمار تھیٹر میں نئے ڈرامہ ”اف یہ لڑکیاں“کی افتتاحی تقریب

شالیمار تھیٹر میں نئے ڈرامہ ”اف یہ لڑکیاں“کی افتتاحی تقریب
شالیمار تھیٹر میں نئے ڈرامہ ”اف یہ لڑکیاں“کی افتتاحی تقریب

  


لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں گزشتہ دنوں نئے ڈرامہ ”اف یہ لڑکیاں“کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک طارق، قیصر ثناءاللہ، جونی ملک، غفور بٹ، اصغر علی، پروڈیوسر شہزاد، ٹھاکر لاہور ی، عمران احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر فنکاروں میں سکرپٹ تقسیم کئے گئے اور ڈرامے سیمی خان،نگار چوہدری، انمول اور مدیحہ شہزادی شہرہ آفاق گانوں پرپرفارم کیا ۔سیمی خان کو بہترین ڈانس پرفارمنس پر افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں نے ہزاروں روپے بطور انعام دیئے ۔اس ڈرامہ کے نمایاں فنکاروں میں عابدہ بیگ، سرفراز وکی، ردا، عقیل حیدر، چاند برال اور طوطی برال شامل ہیں۔ ”اف یہ لڑکیاں“ کے ڈائریکٹر سرفراز وکی ہیں۔ ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز وکی نے بتایا کہ قیصر ثناءاللہ اور ملک طارق کی قیادت میں شالیمار تھیٹر میں اس وقت بہترین ڈرامے پیش کئے جا رہے خاص طورتھیٹر کے روح رواں ملک طارق نے کبھی بھی معیارکے معاملہ میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...