ماریا شیراپوا اور اگنیسکا راڈ وانسکا کی فتوحات برقرار

ماریا شیراپوا اور اگنیسکا راڈ وانسکا کی فتوحات برقرار

سٹیٹ گارٹ (اے پی پی) روس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ماریا شیراپوا، پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا، سربیا کی جیلینا جانکووچ ، سربیا کی اینا آئیوانوچ اور روس کی سوتیلانا ناکزنٹسوا اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سٹیٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ سیمونا ہالیپ اور فورتھ سیڈڈ انجلی کیوکربر دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونس ٹے باہر ہوگئیں۔ جرمنی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں روسی ماریا شیراپوا نے ہم وطن اناستاسیا پاﺅلیچنکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور6-3 سے ، پولینڈ کی ٹاپ سیڈڈ آگنیسکا راڈوانسکا نے اٹلی کی روبرٹا وینسی کو6-3 اور6-2 جبکہ سربیا کی جیلینا جانکووچ نے اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا کو3-6 ، 6-2 اور6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے راﺅنڈ کے دیگرمیچوں میں اینا آئیوانوچ، سوتیلانا ناکزنٹسوا اورکارلا سواریز ناوارو نے کامیابی حاصل کرلی۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...