پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس آج اولمپک ہاوس لاہور میں ہوگا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس آج اولمپک ہاو¿س لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر میجر جنرل ر اکرم ساہی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا جس میں حکومت سے رواں سال ہونے والی ایشین گیمز کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔
کہ حکومت پاکستان کس اولمپک باڈی کو ایشیئن گیمز میں جانے کی اجازت دے گی۔