انڈین پریمیرلیگ کے ساتویں ایڈیشن میں آج دو میچ ہونگے

انڈین پریمیرلیگ کے ساتویں ایڈیشن میں آج دو میچ ہونگے

دبئی(آئی اےن پی)انڈین پریمیرلیگ کے ساتویں ایڈیشن میں (آج)ہفتہ کو مزید دومیچز کھیلے جائیں گے ۔متحدہ عرب امارات میں جاری رنگارنگ ایونٹ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ایونٹ میں(آج)ہفتہ کو بھی دومیچز کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ جے پور اور بنگلور جبکہ دوسرامیچ کولکتہ اور موہالی کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں میچز شیخ زاید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے ۔(کل)اتوار کو بھی دومیچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ نئی دہلی اور ممبئی کے درمیان جبکہ دوسرامیچ حیدرآباد دکن اور چنائی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔28اپریل کو موہالی اور بنگلور کی ٹےمیں دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔29اپریل کو کولکتہ اور جے پور کی ٹیمیں شیخ زاید سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

30اپریل کو ممبئی اور حیدرآباد دکن کے درمیان میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔30اپریل کے برد آئی پی ایل کے میچز بھارت منتقل ہو جائیں گے ۔ایونٹ کا فائنل یکم جون کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...