نیشنل انٹرکلب ویمن انڈر16- فٹ بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل ہوگی

نیشنل انٹرکلب ویمن انڈر16- فٹ بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے نیشنل انٹرکلب ویمن انڈر16- فٹ بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل ڈویژنل پبلک سکول، راولپنڈی میں ہوگی۔اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ویمن ونگ کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ عرفان ہونگی۔
 جو کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کریں گی۔