سپورٹس بورڈ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص اکبر کی ہمشیرہ انتقال فرما گئیں

سپورٹس بورڈ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص اکبر کی ہمشیرہ انتقال فرما ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص اکبر کی ہمشیرہ علالت کے باعث جمعہ کے روز انتقال فرما گئیں، ان کی نماز جنازہ دربار حضرت میراں حسین شاہ ؒزنجانی کے احاطہ میں ادا کی گئی جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران و ملازمین اور ان کے عزیزواقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ نے پسماندگان میں چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، ان کا ختم قل ہفتہ کے روز صبح 8بجے ہوگا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے مرحومہ کے انتقال پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور ان کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔