بالی وڈ اداکار ورن دھون 27 برس کے ہو گئے

بالی وڈ اداکار ورن دھون 27 برس کے ہو گئے

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار ورن دھون27 برس کے ہو گئے۔ورن دھون بالی وڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے کیا جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا بھی تھے۔ورن، اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کے بعد اپنے والد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم، میں تیرا ہیرو میں جلوہ گر ہوئے جو کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور جس میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں الیانا ڈی کزوز اور نرگس فخری بھی موجود ہیں۔اداکار اب فلم ہمٹی شرما کی دلہنیا میں نظر آئیں گے، جس میں انکے ساتھ عالیہ بھٹ ہونگیں۔

 اسکے علاوہ اپنے بھائی روہت دھون کے ساتھ ایک اور ایکشن کامیڈی پراجیکٹ بھی کر رہے ہیں جس میں انکے ساتھ جان ابراہم بھی جلوہ گر ہونگے۔

مزید : کلچر


loading...