ڈومیسٹک فرسٹ کلاس سیزن کے ڈھانچے کی تنظیم نو کیلئے پلان تیار

ڈومیسٹک فرسٹ کلاس سیزن کے ڈھانچے کی تنظیم نو کیلئے پلان تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس سیزن کے ڈھانچے کی تنظیم نو کررہا ہے اور بورڈ کے حکام نے جو مجوزہ پلان تیار کیا ہے اس کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی آمدنی میں سو فیصد اضافہ ہوجائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ڈھانچے میں ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کا کردار ختم ہوجائے گا اور ریجنل ٹیموں کو فروغ دیا جائے گا ریجنل ٹیموں کو تین ذرائع ڈیپارٹمنٹس اسپانسرز اور پی سی بی سے فنڈنگ ہوگی ریجنل ٹیموں کا انتظام چلانے کیلئے پانچ رکنی انتظامی پینل تشکیل دیا جائے گا جس میں ریجن صدر ، ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ خازن ، مارکیٹنگ آفیسر اور پی سی بی کا ایک نمائندہ شامل ہوگا اداروں کو ختم کرکے ریجن کے لانے پر کشش مجوزہ پلان کے مطابق اس وقت ایک ڈیپارٹمنٹ اوسطاً تین کروڑ روپے خرچ کرتا ہے اب یہ رقم ریجنل سیٹ اپ پر خرچ ہوگی پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اس پلان کو منظر عام پر لانے کی تیاریاں کررہا ہے ۔