ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی‘ ذمے داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی

ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی‘ ذمے داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( افضل افتخار) پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک مرتبہ دوبارہ پرانے چہروں کو سامنے لا کر کیا کارنامہ سر انجام دیا گیا پی سی بی ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بہت شور مچارہا تھا کہ ہم اب بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کریںگے اور سب کو نظر آئے گا ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو برطرف کردیا جائے گا لیکن صرف باتوں کی حدتک عملی طور پر کچھ ہوتا نظر نہیں آیا اور اب جو کیا گیا ہے اس سے بھی کچھ اچھا ہو نے کی امید نہیں ہے معین خان کو چیف سلیکٹر بناکر کیا تیر مارا گیا ہے عہدے تبدیل کرنے سے سب کچھ اچھا نہیں ہوجاتا ہے اس کےلئے میرٹ کا خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اپنے من چاہت لوگوں کو ایک مرتبہ دوبارہ عہدوں پر تعینات کردیاگیا ہے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے اور کرکٹ کے حلقوں میں اس حوالے سے جو تشویش ہے و ہ درست ہے راشد لطیف کو اگر چیف سلیکٹر نہیں بنانا تھا تو ان کو پہلے اس عہدہ پر تعینات کیوں کیا گیا یا پھر وہ کیا وجوہات تھیں جن کی بناءپر ان کو اس عہدہ پر کام نہیں کرنے دیا یہ وجوہات کبھی بھی سامنے نہیں آئیگی اور یہ معمہ بن کر رہ جائے گی بہرحال پی سی بی نے جس نئی مینجمنٹ کا اعلان کیا ہے اس سے عملی طور پر کچھ اچھا ہونے کی بہت کم امید ہے ۔