ساتویں انڈین پریمیئر لیگ میں کوئی بھی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے

ساتویں انڈین پریمیئر لیگ میں کوئی بھی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے

کولکتہ (آئی اےن پی) بھارتی کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہاہے کہ ساتویں انڈین پریمیئر لیگ میں کوئی بھی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے کیونکہ چھپی رستم رہی ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ مضبوط ٹیمیں شروع میں لڑکھڑا گئی ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ یہ پہلی آئی پی اےل ہے جس میں تمام ٹیموں کی حیثیت ایک جیسی ہے ،کوئی بھی خطاب کا مضبوط دعویدار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلین مےکسوےل اور ڈیوڈ ملر بھی پیچھے نہیں ہے ۔ساروگنگلولی نے کہاکہ گزشتہ سال شروع کیے گئے ویژن 2020 پروگرام کو ان خبروں سے جھٹکا لگا ہے کہ فاسٹ باﺅلنگ کنسلٹنٹ وقار یونس کو پاکستانی کوچ مقرر کیا جا رہا ہے۔

، تاہم وقار یونس اب بھی کیب سے منسلک ہیں اور سری لنکا کے بڑے اسپنر متھا مرلی دھرن بھی ہمارے ساتھ ہی ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...