پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں 5 میچوں کا فیصلہ

پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں 5 میچوں کا فیصلہ

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں 5 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ شاہ فیصل کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں غلام قادر میموریل نے گڑھی شاہو بوائز کو 52رنز سے ہرا دیا۔ غلام قادر نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ رضوان احمد نے 97، ضیاءالحسن 58 اور عدنان اسلم نے 33 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ بلال خان نے 2/27، طارق سلمان نے 2/28 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گڑھی شاہو بوائز تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 234 رنز بناسکی۔ جواد عباس 65، عباس علی 51، عمر علی 31 اور صابر علی نے 27 رنز بنائے۔ احسن بٹ نے 2/38، ذیشان حیدر 2/57، رضوان احمد 2/54 اور افتخار مان نے 3/37 وکٹ حاصل کیں۔ ماڈل ٹاﺅن کلب گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں جلو جم خانہ کلب نے خان سپورٹس کو 120 رنز سے ہرادیا۔

 جلو جم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ اشعر نذیر 81، عامر عثمان 51، محمد آصف بٹ 27 اور محمد عرفان نے 27 رنز بنائے۔ طارق ادریس نے 3/54، فیصل منیر 2/51اور نذیر حسین نے 2/39 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں خان سپورٹس تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 155 رنز بناسکی۔ فیصل منیر 44، طارق ادریس 27، محمد عادل 25اور محمد طارق نے 20 رنز بنائے۔ محمد ارشد بٹ نے 2/9 وکٹ حاصل کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...