حوریہ خان نے ببو برال کی برسی کے سلسلے میںتقریب میں میلہ لوٹ لیا

حوریہ خان نے ببو برال کی برسی کے سلسلے میںتقریب میں میلہ لوٹ لیا
 حوریہ خان نے ببو برال کی برسی کے سلسلے میںتقریب میں میلہ لوٹ لیا

  


لاہور (فلم رپورٹر)پوپ سٹار حوریہ خان نے لیجنڈ کامیڈین ببو برال کی برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب میں اپنی شاندار اور یادگار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا ۔اس موقع پر گلوکارہ حوریہ خان نے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں کہیں گلوکاری کا شعبہ بھی فلم انڈسٹری جیسی مشکلات کا شکار نہ ہو جائے۔ جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار ہی پاکستانی انڈسٹری کو بچا سکتا ہے‘ میری اب تک دو البمز ”ماہیا“اور”سوری اے“ریلیز ہوچکی ہیں ۔اس کے علاوہ رمجان کے مہینے میں ریلیز ہونے والی میری نعت بے حد مقبول ہوئی ہے ۔لاکھوں روپے سے فلمیں بنانے کا دور گزر چکا اب کروڑوں اور اربوں لگانا ہونگے‘ میں ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو قریب سے دیکھتی رہتی ہوں ۔

دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے اور اگر ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کو بہتر کرنا ہے تو اس کیلئے ہمیں انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار اختیار کرنا ہو گا کیونکہ اس کے بغیر ہم آگے نہیں جا سکتے۔ حوریہ خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔

مزید : کلچر


loading...