ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ ‘ چار رکنی ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ

ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ ‘ چار رکنی ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی۔ چھبیس اپریل سے ال فجیرہ میں شروع ہونے والی ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان کی تین رکنی ٹیم کراچی سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئی۔ سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف، نوجوان حمزہ اکبر اور اسجد اقبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...