قومی تیر اندازی چیمپئن شپ 5 مئی سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی

قومی تیر اندازی چیمپئن شپ 5 مئی سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے تعاون سے قومی تیر اندازی چیمپئن شپ 5 مئی سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری ویصال خان نے بتایا ہے کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ لیفٹینینٹ جنرل (ر) عارف حسن چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے۔
 انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پاکستان ریلویز، پاکستان نیوی ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔