سہیل عباس نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے کوچنگ کی پیشکش مسترد کر دی
کراچی ( آن لائن ) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور شہر ہ آفاق پینلٹی کارنر کے ماہر سہیل عباس نے پی ایچ ایف کی جانب سے دی گئی کوچنگ کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ قومی ہاکی ٹیم کی نئی انتظامیہ نے نئے کھلاڑیوں کو پینلٹی کارنر کے شعبے میں مضبوط بنانے کے لیے پی ایچ ایف سے ان کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر پی ایچ ایف حکام نے سہیل عباس سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے فیڈریشن کو کوئی مثبت جواب نہیں دیا دوسری جانب پی ایچ ایف نے ٹیم انتظامیہ کی طرف سے ہاف بیک وسیم احمد کی تقرری کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ٹیم آفیشلز نے وسیم احمد کو بھی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے ۔